ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب؍اسکولی بچوں کے لیے تحریری مقابلے

اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب؍اسکولی بچوں کے لیے تحریری مقابلے

Fri, 21 Oct 2016 19:35:02  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد21اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اردویونیورسیٹی کے زیر اہتمام منعقد شدنی یومِ آزاد تقاریب 2016 کا ماہ نومبر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ صدرنشین آزاد تقاریب کمیٹی ڈاکٹر انیس احسن اعظمی کے مطابق دونوں شہروں کے اسکولی طلبا کے لیے 8؍نومبر 2016 کو مانو ماڈل اسکول فلک نما میں کوئز مقابلے‘ حب الوطنی گیتوں اور مونو ایکٹنگ کے علاوہ تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔جناب مصطفی علی سروری‘ اسوسیئٹ پروفیسر شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت و کنوینر پروگرام کے بموجب تحریری مقابلوں کے لیے دو عنوانات ’’ مولانا ابوالکلام کی تعلیمات کی عصر حاضر میں معنویت‘‘ اور ’’بین مذہبی بھائی چارہ کی اہمیت‘‘ تجویز کیے گئے ہیں۔اسکولی طلبہ ان تحریری مقابلوں کے لیے اپنی تحریریں 3؍نومبر 2016 تک پرنسپل ‘مانو ماڈل اسکول وٹے پلی‘ فلک نما کے پتے پر بھیج دیں۔ اس کے علاوہ کوئز ‘حب الوطنی گیتوں اور مونو ایکٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے اسکولس کی ٹیموں کے نام 5؍نومبر 2016 تک پرنسپل‘ مانو ماڈل اسکول کے دفتر میں درج کروانا ہوگا۔ ہر مقابلے میں تین انعامات اول‘ دوم و سوم ہوں گے اس کے علاوہ مقابلوں میں شریک ہر ایک اسکول کے ایک ذمہ دار کو یادگاری سند دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے مانو ماڈل اسکول پرنسپل و معاون کنوینر ڈاکٹر کفیل احمد سے فون نمبر 9490463263 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ 


Share: